علی امین گنڈاپور نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے بھکر میں مقدمے بعدازگرفتاری راہ داری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا ،علی امین کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ،بھکر میں درج مقدمے میں بھی علی امین کی گرفتاری ظاہر کی جارہی ہے،ایک ہی الزام میں دوسری ایف آئی آر دینا پولیس کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے،درخواست میں اسٹیٹ اور ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر بھکر فریق بنایا گیاہے۔